سٹرابری سے فی ایکڑ دو تا اڑھائی لاکھ روپے منافع کمایاجاسکتاہے، ماہرین زاعت

پیر 29 جون 2015 13:57

فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ماہرین زاعت نے کہاہے کہ کاشتکاری کے اخراجات کے بعد سٹرابری سے فی ایکڑ 2سے اڑھائی لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے اس لئے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ سٹرابری کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں سٹرابری کے زیرکاشت رقبہ میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے تاہم سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کی شاندار پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ سندھ میں گزشتہ 5سالوں کے دوران سٹرابری کی کاشت میں نمایاں اضافہ مشاہدے میں آیاہے اور سال 2015ء تک سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کازیرکاشت رقبہ 2لاکھ36ہزار 437 ہیکٹرز تک پہنچ گیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے اکثر مقامات پر سٹرابری کی کاشت کیلئے موزوں زمینی و موسمی حالات موجود ہیں لہٰذا مذکورہ سازگاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹرابری کی کاشت بڑھانے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناہوگی ۔