پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار قتل

پیر 29 جون 2015 13:59

پشاور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔شہید ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی کے لئے پولیس لائنز جا رہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نگارعلی گھر سے نکل کر ڈیوٹی کے لئے پولیس لائنز جارہا تھا کہ یکہ توت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ا سے قتل کردیا‘واقعہ کے بعد پولیس نے مجرمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔