انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز کا بھرپور دفاع کرینگے،سٹیون سمتھ

پیر 29 جون 2015 14:00

انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز کا بھرپور دفاع کرینگے،سٹیون سمتھ

لندن ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ انکی ٹیم بھر پور فارم میں ہے اور انگلینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دیکر ایشز سیریز کا بھرپور دفاع کریگی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں ایشز سیریز میں شرکت کے لئے انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیم میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد ہیں۔

(جاری ہے)

سمتھ نے کہا کہ انکی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لیے میدان میں اترے گی اور انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دیکر ایشز سیریز کا شاندار دفاع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اس لیے اس کو سیریز میں کبھی بھی آسان نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ہوم کنڈیشنز کا ایڈونٹیج ضرور ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے انکی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سمتھ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ایشز ٹائٹل کے دفاع کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سر توڑ محنت کرنا ہوگی ۔