رمضان ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا اور پشاور اپنے میچ جیت لیے

پیر 29 جون 2015 14:07

رمضان ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا اور پشاور اپنے میچ جیت لیے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کوئٹہ میں ہونے والے آل پاکستان رمضان ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہ آل پاکستان رمضان ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں2 میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ فاٹا ریجن اور سیالکوٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا، فاٹا ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اووز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے، جس کے جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم 146رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میچ فاٹا ریجن نے 39رنز سے جیت لیا۔

دوسرے میچ میں پشاور ریجن نے فاٹا ریجن کو54 رنز سے شکست دے دی، فاٹا ریجن کی ٹیم پشاور ریجن کے اسکور 200رنز کے مقابلے میں سولہ اوورز میں 146رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور میچ پشاور ریجن کے نام رہا۔

متعلقہ عنوان :