البیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ صیام کے پہلے عشرے میں فلسطینیوں کو450 بسوں کی خدمات فراہم کی گئیں

عوام نے ہمیشہ فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے دل کھول کر عطیات دیں، بیان

پیر 29 جون 2015 14:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلسطین میں شہریوں کو نمازجمعہ کیلئے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرنیوالی تنظیم’ البیارق فاؤنڈیشن‘نے بتایا ہے کہ ماہ صیام میں تنظیم کی جانب سے بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ آمدورفت کیلئے 450 بسوں کی خدمات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

البیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں بیت المقدس اور دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کو قبلہ اول میں لانے اور واپس لے جانے کیلئے 450 بسیں چلائی گئیں۔

یہ پچھلے سال کی نسبت سے ایک گنا زیادہ ہیں۔ پچھلے سال ماہ صیام کے پہلے عشرے میں 260 بسیں چلائی گئی تھیں۔تنظیم کے ڈائریکٹر وفیق درویش کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب بھی عوام کے سامنے فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے مدد کیلئے ہاتھ پھیلائے تو عوام نے ہمیں دل کھول کرعطیات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مختلف شہروں سے نمازیوں کو قبلہ اول تک پہنچانے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے انہیں مخیر حضرات کے عطیات کی ضرورت پڑتی ہے اور عوام دل کر کرچندہ دیتے ہیں۔