کوئٹہ : ایف سی کی دالبندین میں کارروائی، 6200 کلو ممنوعہ کیمیکل بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 14:19

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : ایف سی نے دالبندین میں کارروائی کی، ترجمان ایف سی نے بتایا کہ کارروائی میں 6200 کلو ممنوعہ کیمیکل بر آمد ہوا. بر آمد ہونے والا کیمیکل منشیات کی تیاری میں استعمال ہوتا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں کیمیکل لاکھوں روپے مالیت کا حامل ہے.