الحمراء سے تعلق رکھنے والے ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں کاعید الفطر پرہالوں کی خفیہ نیلامی پر تحفظات کااظہا ر

پیر 29 جون 2015 14:24

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) الحمراء میں کام کرنے والے ہدایتکاروں اور پروڈیوسروں نے عید الفطر پرالحمراء کے ہالوں کی خفیہ نیلامی پر تحفظات کااظہا ر کرتے ہوئے ڈرامہ ہال کی کھلے عام نیلامی کے ذریعے بولی لگائی جائے او رجو بھی پروڈیوسر و ڈائریکٹر زیاد ہ بولی دے اس کو ڈرامہ ہال دیدیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق الحمراء میں کام کرنے والے ہدایتکاروں اورپروڈیوسر وں نے نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال الحمراء کے ہال بولی کے ذریعے نیلام کئے جاتے ہیں اور اس سال اس طریق کار کو تبدیل کرتے ہوئے خفیہ لفافے میں بولی دینے کا عمل کیا جارہا ہے جو درست اقدام نہیں ۔ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ پرانے طریق کا رکوبحال کیا جائے ۔