بونس کمانے والی اداکارائیں اسٹیج اور فلم انڈسٹری کی جان چھوڑ کر نئے لوگوں کو موقع دیں‘ دعا علی

پیر 29 جون 2015 14:24

بونس کمانے والی اداکارائیں اسٹیج اور فلم انڈسٹری کی جان چھوڑ کر نئے ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اداکارہ و ماڈل دعا علی نے کہا ہے کہ بونس کمانے والی اداکارائیں اسٹیج اور فلم انڈسٹری کی جان چھوڑ دیں اورنئے فنکاروں کو خوش آمدید کہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ صرف پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کا راستہ روکا جاتا ہے آج بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ وہاں نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں دعا علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پروڈیوسر زبوڑھی اداکاراؤں کی جان کیوں نہیں چھوڑتے ۔اگر اسٹیج اور فلم کو آگے لے کر جانا ہے تو نئے ٹیلنٹ کو مواقع دینا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :