اپنے مالک کا فیکٹری کے باہر سرقلم کیا،فرانس میں گیس فیکٹری حملے میں ملوث حملہ آور کا اعتراف جرم

پیر 29 جون 2015 14:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فرانس میں گیس فیکٹری حملے میں ملوث حملہ آور نے اعتراف جرم کرلیا، مجرم کو مزید پوچھ گچھ کے لئے پیرس منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق فرانس میں فیکٹری حملے میں ملوث حملہ آور یاسین صالحی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے مالک کا فیکٹری کے باہر سرقلم کیا۔

(جاری ہے)

یاسین نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کے اپنے مالک سے کچھ معالات پر تعلقات خراب تھے۔ فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شام میں رہ چکا ہے اور وہ شدت پسندانہ خیالات کا حامی ہے۔ پولیس حملہ آور کو پیرس منتقل کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتہاپسنی کے خلاف کارروائیاں اب ہماری جنگ بن چکی ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

متعلقہ عنوان :