ملکہ برطانیہ تین روزہ دورہ جرمنی کے بعد وطن واپس روانہ

پیر 29 جون 2015 14:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ملکہ برطانیہ دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئیں،ملکہ الزبتھ نے نے گزشتہ روز جرمنی میں بیرگن بیلسن کے علاقے کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں نازی حراستی مرکز قائم تھا، جسے برطانوی فوج نے آزاد کرایا تھا۔ ملکہ نے اس موقع پر ہلاک شدگان کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انہوں نے کچھ ایسے افراد سے بھی ملاقات کی، جنہیں برطانوی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں اس حراستی کیمپ سے رہائی ملی تھی۔ اپنے تین روزہ دورے کے بعد ملکہ برطانیہ وطن واپس روانہ ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :