تیونس ، سیاحتی مقام سوسہ میں مزدور نے دہشت گرد کو زخمی کر کے سیکڑوں جانیں بچائیں

پیر 29 جون 2015 14:45

تیونسیا/لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) تیونس کے سیاحتی مقام سوسہ میں مزدور نے دہشت گرد کوسر میں انٹیں مار کر زخمی کر کے سیکڑوں افراد کی جانیں بچائیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گذشتہ جمعہ کو تیونس کے ساحلی شہر سوسہ میں مبینہ طورپر دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کے سیف الدین الرزقی نامی دہشت گرد کے سیاحتی مقام پر حملیکے دوران ایک عام مزدور عمارت کی چھت پر چڑھ کر وہاں سے دہشت گرد کے سر پر اینیٹں مارتا رہا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

مزدور جو اتفاقی طور پر دہشت گردی کے واقعے کے موقع پر موجود تھا۔ منصف میال نامی اس مزدور نے جب دہشت گرد کو فائرنگ کرتے دیکھا تو وہ دوڑ کر ایک ہوٹل کی چھت پر چڑھ گیا اور اوپر سے دہشت گرد کے سرپر اینٹیں مار مار کر اس کے خونی منصوبے کو مزید آگے بڑھانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

سر میں اینٹیں لگنے سے دہشت گرد زمین پر گرپڑا۔ پولیس بہت دیر سے پہنچی اگر منصف المیال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد کو نشانہ نہ بناتا تو نامعلوم وہ مزید کتنی جانیں لیتا۔

وہاں پر موجود لوگوں نے منصف میال کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے شدت پسند حملہ آور کے سر میں اینیٹں مار کر بہت سے لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔ جمعہ کے روز ساحلی شہر میں سیاحوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اْنہیں ہلاک اور زخمی کرنے والے شدت پسند کا تعلق دولت اسلامیہ داعش سے بتایا جاتا ہے۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سوسہ میں کم سے کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :