تائیوان کے تفریحی واٹر پارک میں لگنے والی آگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

پیر 29 جون 2015 14:46

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے نواح میں واقع فارموسا فن کوسٹ واٹر پارک میں ہفتے کی شام لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک 20 سالہ خاتون دم توڑ گئی ، واٹر پارک میں لگنے والی آگ میں جھلس جانے والے 200 سے زائد شائقین ابھی تک انتہائی نگہداشت میں رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق تائی پے کے نواح میں واقع فارموسا فن کوسٹ واٹر پارک میں ہفتے کی شام لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک 20 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

حکام نے زخمیوں کی تعداد 499 بتائی ہے۔ آگ ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بھڑکی۔ جس وقت آگ لگی اْس وقت ایک ہزار کے قریب شائقین میوزک پر رقص کر رہے تھے اور ان پر رنگین پاوٴڈر سے اسپرے بھی کیا جا رہا تھا۔ مقامی حکومت کے ایک اہلکار لِن چیہہ یْو کے مطابق یہ طے نہیں کیا جا سکا کہ رنگین پاوٴڈر کو آگ کسی وجہ سے لگی تھی۔

متعلقہ عنوان :