چین اوربھارت کے بعد روس ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا تیسرا بڑا حصہ دار بن گیا

پیر 29 جون 2015 14:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) چین اوربھارت کے بعد روس ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا تیسرا بڑا حصہ دار بن گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام سے متعلق بنیادی دستاویز پر دستخط کئے جانے کی تقریب ہوئی ۔ چین، بھارت اور روس کو بالترتیب 20،06، 7،5 اور 5،92 فی صد ووٹ حاصل ہوئے۔ دستخط کی تقریب میں بینک کے ستاون بانی ممالک سے تعلق رکھنے والے300 نمائندے شریک تھے۔

(جاری ہے)

بنیادی دستاویز میں نئے بینک کے رکن ملکوں کے حصص، ووٹ، بینک کی انتظامیہ، بینک کی سرگرمیوں کے اصولوں بارے معلومات شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 2014 میں چین کی تجویز پر قائم کیا گیا، ماہرین اقتصادیات کے مطابق نیا بینک امریکہ میں مقیم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور عالمی بینک کا مدمقابل ہوگا۔ دریں اثناء آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نئے بینک کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :