لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے 30جون کو ہونے والے انتخابات پرحکم امتناعی جاری کر دیا،عدالت نے درخواست گزاروں اور فریقین کے وکلاءکو چھ جولائی کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت عالیہی ہدائت پر تمام درخواستیں یکجا کر کے عدالت میں پیش کی گئیں۔درخواست گزاروںکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے تیس جون کو ہونے والے انتخابات دو گروپ اپنی اپنی من پسند جگہ پر کرا رہے ہیں۔ایک گروپ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈکے ذریعے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابی معاملات میں بے بیجا مداخلر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری گروپ پہلے بھی منتخب رہ چکا ہے۔درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا آئین اور دائرہ اختیار عدالت عالیہ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے۔فٹ بال فیڈریشن کے معاملات میں فیفا ہی مداخلت کر سکتا ہے کسی حکومتی ادارے کا کوئی استحقاق نہیں ہے۔جس پر عدالت نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے 30جون کو ہونے والے انتخابات پرحکم امتناعی جاری کر دیا،عدالت نے درخواست گزاروں اور فریقین کے وکلاءکو چھ جولائی کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔