صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات

پیر 29 جون 2015 14:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب خلیل طاہر سندھو سے پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر مارک پی جارج نے ملاقات کی اور انسانی حقوق سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ خلیل طاہر سندھو نے مارک پی جارج کو اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے پانچ فیصد کوٹے کو مستقل طور پر اقلیتوں کے لئے مختص کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں اقلیتی مشاورتی کونسلیں قائم کی جارہی ہیں جن سے مقامی اقلیتوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوسکیں گے ۔سوئٹی سفیر نے انسانی حقوق اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔