آذربائیجان، پہلے یورپئین گیمزرنگا رنگ تقریب میں اختتام پذیر

پیر 29 جون 2015 15:00

آذربائیجان، پہلے یورپئین گیمزرنگا رنگ تقریب میں اختتام پذیر

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)آذربائیجان کے درالحکومت باکومیں ہونے والے پہلے یورپئین گیمزرنگا رنگ تقریب میں اختتام پذیرہوگئے، روس نے اناسی طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، میزبان آذربائیجان دوسرے نمبرپررہا۔آذربائیجان کے درالحکومت باکومیں ہونے والے افتتاحی یورپئین گیمزکے آخری روز روس نے بیچ فٹبال کے فائنل میں اٹلی کوتین دوسے مات دیکرگولڈ میڈل جیت لیا۔

فرانس نے جوڈوایونٹ کا اختتام مینزاور ویمنزٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلزجیت کرکیا، ویمنزفائنل میں فرنچ ٹیم نے جرمنی اورمینزٹیم نے جارجیا کوزیرکیا۔ڈنمارک کی سیمون کرسٹینسن نے سینتیس اعشاریہ صفرسات چارسیکنڈزکے وقت کے ساتھ بی ایم ایکس فائنل جیت لیا۔

(جاری ہے)

مینزایونٹ کا گولڈ میڈل فرانس کے یوری دودیت نے جیتا،سترہ روزتک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد یورپئین گیمزدلفریب اوررنگا رنگ تقر یب میں اختتام پذیرہوگئے، اختتامی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، روس نے 79 سونے ،40سلور ،45برؤنز میڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر164میڈلزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، میزبان آذربائیجان نے 21گولڈ،15 سلور،20برؤنز اور مجموعی طور پر 56 میڈلزکے ساتھ دوسرے جبکہ برطانیہ18گولڈ ،10سلور،19برؤنز میڈلز اور مجموعی طور پر 47میڈلز کے ساتھ تیسر ے نمبر پر رہا۔