ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن ٹینس 2015 میں شرکت سے دستبرداری ظاہر کر دی

پیر 29 جون 2015 15:01

ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن ٹینس 2015 میں شرکت سے دستبرداری ظاہر کر دی

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سپین کے سٹار ٹینس پلیئر ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2015 سے دستبرداری ظاہر کر دی۔ سپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 7 ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن 2015 کے شروع ہونے سے ایک روز قبل ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ فیصلہ کہنی کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد کیا۔ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2015 کا پہلا راوٴنڈ پیر کے روز شیڈول ہے جہاں ہسپانوی ٹینس پلیئر کا مقابلہ برطانیہ کے جیمڈ وارڈ کیساتھ ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :