عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں50 ڈالر اونس کی کمی

پیر 29 جون 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے کمی کے بعد پینتالیس ہزار آٹھ سو روپے پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں پچیس ڈالر اونس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو سے کم ہوکر گیارہ سو پچھتر ڈالر پرآگئی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت چھیالیس ہزار پانچ سو روپے سے گھٹ کر پینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت چھ سو چالیس روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :