رواں سال ملک میں سبزیوں کی ملکی برآمدات میں کمی

پیر 29 جون 2015 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ملک میں اپریل کے مقابلہ میں مئی دوہزار پندرہ کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال دوہزار پندرہ میں ماہ اپریل کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے تین کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی دوہزار پندرہ کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم دوکروڑ چھبیس لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا اسطرح صرف ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :