حکومت نے آئندہ مالی سال سے موبائل فون کالز مہنگی کر د یں

پیر 29 جون 2015 15:06

حکومت نے آئندہ مالی سال سے موبائل فون کالز مہنگی کر د یں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) حکومت نے آئندہ مالی سال سے موبائل فون کالز مہنگی کر دی ہیں۔ فنانس بل میں 8 فیصد ٹاور ٹو ٹاور شیئرنگ کرنے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں غریب آدمی کو فون کالز بھی مہنگی پڑیں گی۔

(جاری ہے)

موبائل فون کمپنیوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آخری وقت میں یہ 8 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے اور یہ ٹیکس فنانس بل کی حتمی منظوری کے وقت شامل کیا ہے اس مقصد کے لئے وزارت خزانہ نے وزارت آئی ٹی اور کمپنیوں کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یہ ٹیکس واپس لے ورنہ کالیں عوام کو مہنگی کرنا پڑیں گی۔ موبائل فون پر پہلے سے ایکسائز ٹیکس اور فیڈرل ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے کمپنیوں کے بیان کے مطابق حکومت کے ان اقدامات کے نتیجہ میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی کم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :