پولیس انسپکٹر کا کردار نبھانا آسان نہیں ہوتا ، تبو

پیر 29 جون 2015 15:12

پولیس انسپکٹر کا کردار نبھانا آسان نہیں ہوتا ، تبو

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ پولیس انسپکٹر کا کردار آسان نہیں ہوتا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فلم ”ورشیام “ میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

یہ کردار اتنا آسان نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ بالی وڈ میں پہلے اس قسم کے کردار ہیروئن کو نہیں ملتے تھے لیکن اب ہیروئن مضبوط کردار میں نظر آ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ لوگ کب تک مجھ سے میری شادی کے متعلق پوچھتے رہیں گے ان کو میری شادی کی زیادہ فکر لگی ہے انہوں نے کہا کہ میں بہت شرمیلی ہوں لیکن فلموں کی پروموشن بہت اچھی طرح سے کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کوشش نہیں کی کہ دھڑا دھڑ فلمیں سائن کروں میں فلمی مصروفیات کے باعث اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکی انہوں نے کہا میں ہمیشہ اپنی شخصیت کے مطابق فیشن کرتی ہوں

متعلقہ عنوان :