ژوب ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام ای پی آئی کے تعاون سے گنج محلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 29 جون 2015 15:39

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)ژوب محکمہ صحت کے زیر اہتمام ای پی آئی کے تعاون سے ژوب کے نواحی علاقے گنج محلہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ کا ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل نے افتتاح کیا اس موقع پر کونسلر نادر شاہ کاکڑ پیرا میڈیکل اسٹاف کے صدر محمد طاہر ہوتک محکمہ صحت کے فوکل پرسن بوستان علی ای پی آئی کے محمد اسماعیل نیشنل پروگرام کے حافظ حلیم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر محمد علی مندوخیل ڈاکٹر زین الدین نیوٹریشن پروگرام کے عالمگیر خان مندوخیل لیڈی ڈاکٹروں اور دیگر نے مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی میڈیکل کیمپ میں بچوں کو انسداد پولیو اور خسرے سے بچاو‘ کی خصوصی طور پر ویکسئین دی گئی ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گنج محلے کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے علاقے کے لوگوں کو کافی ریلیف ملے گی انشاء اللہ مختلف علاقوں میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا صحت عوام کی بنیادی ضروت ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کثیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر فرائض کی ادائیگی کرے کیمپ کے انعقاد میں تعاون اور جگہ فراہمی پر علاقے کے چوہدری محمد افضل کا بھی شکریہ اداکیا اس موقع پر علاقے کے کونسلر نادر شاہ کاکڑ اور علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پرمحکمہ صحت کو خراج تحسین پیش کی ۔