کیسکو،نادہندگان کیخلاف لورالائی سرکل میں کارروائی، برقی کنکشن منقطع کر دیئے

پیر 29 جون 2015 15:39

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئر بلیغ الزمان اور آپریشن ڈائریکٹر رفیق احمد نوناری کی خصوصی ہدایات پر بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بلاتفریق تمام نادہندہ صارفین کے برقی کنکشن منقطع کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت کیسکولورالائی سرکل میں سپرنٹنڈنگ انجینئر رسد خان کاکڑ کی زیر نگرانی کیسکولورالائی ،پشین ، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ آپریشن ڈویژنوں میں نادہندہ صارفین کیخلاف کارروائی کی گئی۔

گزشتہ 4دنوں کی کارروائی کے دوران عدم ادائیگی پر نادہندگان کے 14ٹرانسفارمرزاُتارلئے گئے ۔نیز کارروائی کے دوران عدم ادائیگی اوربقایاجات پر600سے زائدنادہندہ سرکاری،گھریلو، کمرشل اوردیگرصارفین کے برقی کنکشز بھی منقطع کردئیے گئے۔جن کے ذمہ مجموعی طورپرلاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔