حالیہ بجٹ سے آزادکشمیر میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا ،روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے،اظہر حسین گیلانی

پیر 29 جون 2015 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر قانون و آبپاشی اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ سے آزادکشمیر میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور ریاست خوشحال معیشت کی طرف گامزن ہوگی۔پی پی حکومت نے گزشتہ تین بجٹ میں بھی اپوزیشن کو بلا تخصیص برابری کی سطح پر فنڈز دیئے اور اس سال بھی اپوزیشن کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے جو سڑکات حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی کو دی گئی ہیں وہی اپوزیشن ارکان کو بھی دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں بجٹ میں خود کفالت کی جانب قدم بڑھانے کے لیے ہائیڈل پاور اور سیاحت پر فوکس کررہے ہیں آزاد کشمیر میں 17ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنے کے پوٹنشل کے مقامات کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ پانچ ہزار سے زائد کی فیزبیلٹی رپورٹس تیار ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے تاکہ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر سے روائتی سیاسی کلچر کا خاتمہ کر کے رواداری اور بھائی چارے کا ماحول قائم کردیا ہے۔ آزادکشمیر کو خود کفیل بنانے کیلئے موجودہ دور میں تعمیروترقی کے منصوبے تسلسل سے جاری ہیں۔ خطہ کی ترقی عوام کی خوشحالی اور بلا تخصیص عوامی خدمت ہمارا مشن ہے۔

متعلقہ عنوان :