وفاق نے کراچی واٹر بورڈ بقایا جات کیس میں کے الیکٹرک سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

پیر 29 جون 2015 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وفاق نے سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک سے متعلق اپنے جواب میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک جان بوجھ کر کم بجلی پیدا کر رہی ہے، کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی، پی ایس او اور وفاقی اداروں کے اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔ پیر کو وفاق نے کراچی واٹر بورڈ بقایا جات کیس میں کے الیکٹرک سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی طرف سے کہا گیا تھا کہ واٹر بورڈ اگر واجبات ادا نہیں کرتا تو وفاقی حکومت کو ادا کرنا ہوں گے جس پر جواب جمع کرا دیا گیا۔ وفاق نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا جواب جمع کرایا، جواب میں وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اور وفاق کا معاہدہ 2012ء میں ختم ہو گیا تھا پھر بھی کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی سے 650میگا واٹ بجلی حاصل کرتی ہے، کے الیکٹرک نے مختلف اداروں کا 127ارب روپے دینے ہیں، کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت 760 اور طلب 2500میگاواٹ ہے، کے الیکٹرک بجلی کی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جان بوجھ کر کم بجلی پیدا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :