وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری گریڈ 21کے سینئر افسر شیر ایوب خان وزارت کے ترجمان مقرر

پیر 29 جون 2015 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری گریڈ 21کے سینئر افسر شیر ایوب خان کو وزارت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے اس ضمن میں وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی کی منظوری سے سیکشن آفیسر امبرین زیدی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے‘ شیر ایوب خان وزارت کے ترجمان کے فرائض انجام دیں گے اور وہ عنقریب وزارت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بھی ایک جائزہ رپورٹ جاری کریں گے۔