فلپائنی اتھارٹی این ایف اے نے پاکستان کیلئے مخصوص 50,000میٹرک ٹن کا کوٹہ چاول کی درآمد کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

پیر 29 جون 2015 15:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلپائن کے لئے چاول در آمد کرنے کا مجاز حکومتی ادارے این ایف اے نے اس سال مختلف ممالک کیلئے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول در آمد کرنے کے لئے فلپائن کے پرائیوٹ سیکٹر سے در خواستیں مانگ لی ہیں ۔ جس میں پاکستان کے لئے مخصوص 50,000میٹرک ٹن کا کوٹہ بھی شامل ہے ۔ اس بات کا اظہار رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے چیئرمین رفیق سلیمان نے ایک بریفینگ کے موقع پر کیا ۔

نیشنل فوڈ اتھارٹی NFAنے رواں سال کیلئے تقریبا 805,200میٹرک ٹن چاول کی در آمد کے لئے درخواستیں مانگ لی ہیں جوکہ مقامی پرائیوٹ سیکٹر 30نومبر 2015تک امپورٹ کرسکے گا ۔ فلپائن نے مختلف ممالک کیلئے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول در آمد کرنے کیلئے منظوری دی ہے جسمیں شامل چند ممالک کا وٹایہ ہوگا تھائی لینڈ 293,100میٹرک ٹن ،ویتنام،293,100میٹرک ٹن چین،50,000میٹرک ٹن انڈیا،50,000میٹرک ٹن ،پاکستان50,000میٹرک ٹن اس پروگرام کے تحت مقامی امپورٹرز مخصوص فیس کی ادائیگی کے بعد 35فیصد ٹیرف کے ساتھ اچھی کوالٹی کا 25فیصد سے کم بروکن چاول در آمد کرسکے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ فلپائن نے چاو ل کی در آمد کے لئے پاکستان سے 50,000میٹرک ٹن کا کوٹہ کھول دیا ہے جوکہ فلپائن میں پاکستان کے سفیر صفدر حیات اور انکی ٹیم کی مسلسل انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے اسکے علاوہ اپریل کے مہینے میں REAPکے تجارتی وفد نے چیئرمین رفیق سلیمان کی سربراہی میں فلپائن کا دورہ کیا تھا اور صفدر حیات کی کوششوں سے مختلف اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی اور ایک طویل عرصے کے بعد فلپائن جوکہ چاول کی ایک بڑی مقدار در آمد کرتا ہے سے پاکستان کیلئے 50,000میٹرک ٹن کوٹہ منظور کروانے میں کامیاب رہے تھے ۔

واضع رہے کہ اس پروگرام کے مطابق فلپائن کا پرائیوٹ سیکٹر 30نومبر 2015تک چاول منگواسکتا ہے اور مختلف ممالک میں چاول فراہم کرنے والے بر آمد کنندگا ن سے معاملات طے کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :