ضرب عضب اور کراچی آپر یشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،پاک فوج نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے بد امنی کا قلعہ قمع کر دیا ،یہ آپر یشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، بعض سیاسی جماعتوں کے قائد ین نے بند آنکھیں کی ہوئی ہیں، انہیں کچھ نظر نہیں آرہا ، کھلی آنکھوں والے سب کچھ دیکھ رہے ہیں

مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق کی میڈیا سے خصوصی گفتگو

پیر 29 جون 2015 16:04

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ وممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ضرب عضب اور کراچی آپر یشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،پاک فوج نے ملک میں امن وامان کی فضاء قائم کرنے کے لئے تمام اندرونی اور بیرونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ملک سے بد امنی کا قلعہ قمع کر دیا ،یہ آپر یشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، بعض سیاسی جماعتوں کے قائد ین نے بند آنکھیں کی ہوئی ہیں، انہیں کچھ نظر نہیں آرہا ، کھلی آنکھوں والے سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔

وہ وائٹل دستر خوان افطاری کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگوکررہے تھے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ضیاء گروپ کے ممبر صوبائی اسمبلی و متعمد خاص اعجاز الحق چوہدری غلام مر تضیٰ ،ضلع بہاولنگر کے سنئیر صحافی علی اکبر علی ،زاہد حسین انجم ،سابق تحصیل ناظم حاجی محمد یٰسین ،وائٹل گروپ کے چیف یگزیکٹو حاجی محمد سعیدودیگر سیاسی وسماجی کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ افغانستان میں امر یکی سازش کے زریعے اکثر یت کواقلیت کے تابع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مدارس میں یہ کہنا کہ دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہیں بالکل حقائق کے بر عکس ہے پاکستان میں موجود کسی بھی مدرسے کا کسی بھی دہشت گردی سے تعلق ثابت نہ ہو سکاہے ۔