حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلا رہے ہیں ‘ حکو مت آئی ایم ایف کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کا سلسلہ بند کر ے ‘ بجلی کے چھوٹے صارفین کیلئے سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یبوں پر مہنگائی کا پہاڑ گرانے کے متراد ف ہو گا ‘حکو مت نے غر یبوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کی تو اسکے خلاف پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا اور حکمرانوں کے مظالم کا راستہ عوامی طاقت سے روکیں گے

تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی ڈاکٹر بشریٰ اور ڈاکٹر قیصر محمودسے گفتگو

پیر 29 جون 2015 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلا رہے ہیں ‘حکو مت آئی ایم ایف کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کا سلسلہ بند کر ے ‘ بجلی کے چھوٹے صارفین کیلئے سبسڈی ختم کر نے کا حکو متی فیصلہ غر یبوں پر مہنگائی کا پہاڑ گرانے کے متراد ف ہو گا ‘حکو مت نے غر یبوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کی تو اسکے خلاف پنجاب بھر میں شدید احتجاج کیا جا ئیگا اور حکمرانوں کے مظالم کا راستہ عوامی طاقت سے روکیں گے ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف ویمن ونگ کی ڈاکٹر بشریٰ قیصر اور ڈاکٹر قیصر محمودکی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو میں تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکو مت پہلے ہی غر یبوں پر مظالم کی انتہا کر رہی ہے ان حالات میں حکو مت کی آئی ایم ایف کے دباؤ میں 200یونٹ بجلی استعمال کر نیوالے غر یب صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا اقدامات ناقابل معافی جرم ہو گا اور عوام حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے دعوے کر نیوالے حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سا رہے ہیں جن کو فوری طور پر بند ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکو مت پر واضح کر نا چاہتے ہیں کہ وہ بجلی پر سبسڈی پر ختم کر نے سے باز رہے ورنہ تحر یک انصاف کسی صورت خاموش نہیں رہیگی اور حکمرانوں کے ان عوام دشمن اقداما ت کے خلاف ہر فورم پر شدید احتجاج کر یں گے