کراچی : گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر، جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی وہاں بھی کی جائے گی، ترجمان کے الیکٹرک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 16:05

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015ء) : گرمی سے ستائے شہریوں پر کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ایک اور بیان نے قیامت ڈھا دی. تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کینپ بند ہونے اور کچھ پاور پلانٹس پر گیس کی کمی سے پیداوار متاثر ہوئی جبکہ بجلی کی طلب بڑھی ہے جس کے پیش نظر جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی اب وہاں بھی بجلی بند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب اورگرمی میں غیرضروری بجلی کےآلات کااستعمال نہ کریں۔ترجمان کے مطابق بجلی کی اوسطاً طلب 3 ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے باعث لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :