وزارت مذہبی امورنے مناسک حج کی تربیتی فلم اپنی ویب سائٹ پر مہیا کر دی‘تربیتی پروگراموں کا آغاز عید الفطرکے بعد ہو گا

پیر 29 جون 2015 16:11

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزارت مذہبی امورنے مناسک حج کی تربیتی فلم اپنی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر مہیا کر دی ہے۔ملک بھر میں گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لئے حج تربیتی پروگراموں کا آغاز عید الفطر کے بعد ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام تحصیل کی سطح پر منعقد کئے جائیں گے جن کے دوران مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ماڈلز ، چارٹس، نقشوں ، خاکوں ، لیکچرز اور ٹیلی ویژن کے ذریعے تربیت دی جائے گی ۔ وزارت نے 80ہزار معلوماتی کتابچوں اور 80ہزار سی ڈیز کی تیاری کا عمل بھی شروع کر دیاہے جو عازمین حج کو مفت فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :