خیبرایجنسی،افغان باشندے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد

پیر 29 جون 2015 16:11

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاک افغان بارڈر طورخم پر خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران آفغان باشندے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر کے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران افغانستان جانے والے باشندے وارث خان ولد توردل سکنہ افغانستان سے پچپن ہزار امریکن ڈالر برآمد کرلئے ڈالرکو جوتو کے ڈبو میں چھپائے تھے ڈالرز کو غیر قانونی طور پر افغانستان لے جارہے تھے پولیٹکل انتظامیہ افغان باشندے کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا جبکہ طورخم بارڈر پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :