خودکش دھماکے کے بعد سعودی عرب میں مساجد کے اندر اور باہر سیکورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ

پیر 29 جون 2015 16:11

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں نمازیوں پر خود کش حملے کے حالیہ واقعے کے بعد سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے ملک کے تمام علاقوں میں واقع اہم مساجد کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ان مساجد کے اندر اور باہر نگرانی کرنے والے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے تمام مساجد کی سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور سامان کی فہرست مرتب کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :