شوال کا چاند 17جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، عیدالفطر اٹھارہ جولائی ہفتے کے روز ہو گی ‘محکمہ موسمیات

پیر 29 جون 2015 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند سترہ جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، عیدالفطر اٹھارہ جولائی ہفتے کے روز ہو گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا مہینہ 29 دنوں کا ہونے کی توقع ہے۔ سترہ جولائی کی شام چاند کی عمر 37 گھنٹے ہو گی ۔ سترہ جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر اٹھارہ جولائی کو ہو گی