Live Updates

پورا احتجاج جوڈیشل کمیشن کیلئے تھا ‘ فارم پندرہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن دھوکہ دے رہی ہے ‘ عمران خان

پیر 29 جون 2015 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا پورا احتجاج جوڈیشل کمیشن کیلئے تھا ‘ فارم پندرہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن دھوکہ دے رہی ہے ‘ڈھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی حساب ہی نہیں ‘ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن)ملے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں ثبوت دے دیئے ہیں اگرحکومت پہلے ہی چارحلقے کھول دیتی تودھرنا نہ دیتے ان کا تمام احتجاج جوڈیشل کمیشن کے لئے تھا چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ فارم پندرہ غائب ہیں، الیکشن کمیشن یہ کہہ کر دھوکہ دے رہی ہے کہ فارم چودہ کی موجودگی میں فارم پندرہ کی ضرورت نہیں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے کہا کہ ان کے پاس تمام مواد موجود ہے۔

مگرحقیقت یہ ہے کہ ڈھائی کروڑووٹوں کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)سے مل گئی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے دھرنا دیا تھا، انہیں اب تک انصاف نہیں ملا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات