سوات ‘خیبرپختونخواہ کے 281جوانوں کی تربیت مکمل کرلی گئی

خیبر پختونخواہ پولیس کے 1200جوانوں نے وطن کے خاطر جام شہادت نوش کیا ‘میاں محمد آصف

پیر 29 جون 2015 16:16

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پولیس ٹریننگ سینٹرسوات میں خیبرپختونخواہ کے280سے زائد جوانوں نے جدید اسلحہ کے استعمال اوردشمنوں سے لڑنے کی تربیت مکمل کرلی مردان ،پشاور،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان کے 281پولیس جوان 6ماہ تک پولیس ٹریننگ سینٹر سوات میں جدید اسلحہ کے استعمال ، باکسنگ،تیراکی،مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرتے رہے۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ پیش کی تو حاضرین نے خوب داددی۔ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے کہاکہ وہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے پر عزم ہیں ۔یہاں پر ہم نے جدید تربیت حاصل کی ہے، انشا ء اللہ پاکستان کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔تربیت کے دوران ہم نے تیراکی کی گر بھی سیکھے ہیں تاکہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی خدمت کر سکیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر انے سے پہلے پولیس کے بارے میں کوئی معلوم نہیں تھا، تربیت لینے کے بعد ملک کی خدمت کیلئے پر عزم ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ میاں محمد آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے 1200جوانوں نے وطن کے خاطر جام شہادت نوش کیا۔ SOT AIG خیبر پختونخواہ پولیس کے 1200 اہلکاروں نے امن کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں یہاں سے تربیت مکمل کرنے جوان خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرینگے۔

پولیس ٹریننگ سنٹر سوات میں جوانوں کی تربیت کا اگلا مر حلہ جولائی سے شروع کیا جائیگا۔پولیس ٹریننگ سنٹر سوات میں تربیت حاصل کرنے والے ان جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :