ایف آئی اے اور نیب کا آصف زر داری کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر چھاپہ ‘ سات ایمبولینسز بر آمد کرلیں

پیر 29 جون 2015 16:21

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایف آئی اے اور نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر سات ایمبولینسز برآمد کر لیں ، ان ایمبولینسز کو مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا تین ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور نیب کی اعلیٰ سطح ٹیم نے نواب شاہ کے علاقے غلام حیدر شاہ کالونی میں پیپلزپارٹی کی با اثر سیاسی شخصیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایمبولینسز برآمد کر لی ہیں ۔

علی حسن زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز اور انتہائی با اثر سیاسی شخصیت ہیں ۔ ایمبولینسز اور ملازمین کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ایمبولینسز 2010 کی طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کے دوران متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد پہنچانے کیلئے وفاقی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو دی تھیں ۔ بطور عطیہ ملنے والی ایمبولینسز میں موجود لاکھوں روپے کا ابتدائی طبی سامان نکال کر انہیں مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :