سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پر امن ماحول فراہم کریں گے،ضیاء اللہ آفریدی
پیر 29 جون 2015 16:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)خیبر پختونخواکے وزیر برائے معدنی ترقی ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ معدنی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامع ترین پالیسی مرتب کی ہے نئے معدنی ذخائر کی دریافت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے میٹل ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کے معدنی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ اور پر امن ماحول فراہم کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز پشاور میں آسٹریلوی ہائی کمشنر یورک جیزک کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری معدنیات سید غضنفر حسین،فوکل پرسن انجینئر عصمت اللہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت،شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر یورک جیزک کو خیبر پختونخوا میں معدنی وسائل،سرمایہ کاری کے مواقع اور موجودہ حکومت کی معدنی پالیسی سے متعلق بریف کیا گیا۔ ضیاء اللہ آفریدی نے واضح کیاکہ موجودہ صوبائی حکومت معدنی ترقی کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بہترین لائحہ عمل اختیار کئے ہوئے ہے اور اس نے پاکستان کی پہلی معدنی پالیسی بھی مرتب کی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لہذا حکومت نہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گی بلکہ انہیں پر امن ماحول بھی فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید واضح کیاکہ حکومت اس سلسلے میں دوبئی میں بہترین انویسٹمنٹ روڈ شو کا انعقادکر چکی ہے جبکہ لندن،امریکہ اور اٹلی میں بالترتیب مذکورہ شو کے ا نعقاد کا ارادہ رکھتی ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر یورک جیزک نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترقی دوست اقدامات اور معدنی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف مذکورہ لیب کے قیام اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بھرپور معاونت کریں گے بلکہ دونوں حکومتوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بھی مزیدمضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ضیاء اللہ آفریدی نے یورک جیزک کے خیر سگالی کے جذبات اور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیاکہ خیبر پختونخواحکومت بھی آسٹریلیا کیساتھ بہترین تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہے مگر اس کوعملی جامہ پہنانے کے لئے دونوں حکومتوں کے اعلیٰ حکام کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.