لاہور : بجلی بحران ، وزیر اعظم نواز شریف نے اہم احکامات جاری کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 16:24

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015ء) : ملک میں بجلی بحران کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف نے بند پاور ہاؤسز کا نوٹس لے لیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے بند پاور ہاؤسز کو فوری طور پر بحال کرنےکا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بند پاور ہاؤسز چلانے کے لیے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں. ذرائع کے مطابق تیل کی عدم فراہمی اور انجن کی خرابی کے باعث درجن کے قریب پاور ہاؤسز بند ہیں جن میں سدرن ، کوہ نور، سفائر، جاپان ، جامشورو اور کوٹری پاور ہاؤسز بھی شامل ہیں. ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بند پاور ہاؤسز کے ذریعے 2000 میگا واٹ تک بجلی کی پیداوار کی جا سکتی ہے.