افغان پارلیمنٹ پر خود کش حملے کا الزام پاکستان کے سر تھوپنا قابل مذمت ہے،میاں جمشید

پیر 29 جون 2015 16:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جبکہ پاکستان کے عوام دونوں ممالک کے مابین عرصہ درازسے غیر ضروری کشیدگی ختم کرانے اور اچھے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں لیکن افسوس کہ بھارت امریکہ اور اسرائیل اپنے مفادات کے لئے اس میں رکاوٹ بن رہے ہیں حالانکہ پاکستان کے 20کروڑ عوام افغانستان کوپر امن دیکھناچاہتے ہیں کیونکہ پاکستان بذات خود ایک عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے الزامات دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ا فغان پارلیمنٹ پر دہشت گرد حملے کا الزام پاکستان کے سر بغیر تحقیق و تصدیق تھوپنا قابل افسوس ہے۔ افغان انٹلیجنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آ ف سیکیورٹی اس سلسلے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کرے تاہم پاکستان کے غیور عوام اس قسم کے بزدلانہ اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :