وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کی آبادی سے لاعلم نکلے،کراچی کی آبادی 20کروڑ، 20لاکھ، 2کروڑ سے زائد ہے،قائم علی شاہ

پیر 29 جون 2015 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی کی آبادی سے لاعلم نکلے،کراچی کی آبادی سے متعلق سوال پر کہا کہ آبادی 20کروڑ، 20لاکھ، 2کروڑ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قطر ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی قائم علی شاہ پھر زبان پھسل گئی، انہوں نے کراچی کی آبادی کو پاکستان کی آبادی سے بھی زیادہ بتا دیا، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی کی آبادی سے متعلق سوال پر کہا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے ، اس کی آبادی 20کروڑ، 20لاکھ، 2کروڑ سے بھی زائد ہے، اتنے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے ہم نمٹ رہے ہیں۔