قتل کے مجرم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ ،ایک او رمقدمہ میں مجرم کو عمر قید کی سزا کا حکم

پیر 29 جون 2015 16:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ، تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید اقبال نے کاہنہ پولیس کی طرف سے 2005ء میں درج کئے گئے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نیامت کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ سلامت ،خلیل اور حنیف کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ شالیمار میں 2007ء میں قتل ہونے والے شہری اسد کے قتل کا فیصلہ بھی سنا دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج شبیر حسین نے ملزم محمد قاسم کو عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانے جبکہ عمیر عرف سنی اور علی شیر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا ۔ ایک اور مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج چوہدری طارق جاوید نے تھانہ شاہدرہ میں 2008ء میں درج ہونے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے طارق عزیز اور سمیر علی کو بری کر دیا ۔ دونوں پر مہران علی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :