بزرگ پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد
ادائیگی کا مختصر ترین پلان عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی‘ لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس
پیر 29 جون 2015 16:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد کر دیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے بتایاکہ بزرگ پنشنرز کوبقایاجات کی ادائیگی آئندہ پانچ سالوں میں کردیں گے ،اس حوالے سے سرکاری وکیل نے پلان مرتب کرکے عدالت میں جمع کرایا۔
درخواست گزار بزرگ پنشنرز کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لیے پانچ سالہ پلان پیش کیا ۔ عدالت نے پنجاب حکومت کا ادائیگی کے لیے پانچ سال کا پلان مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ادائیگی کا مختصر ترین پلان عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.