ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان کی سٹیلائٹ ٹاؤن میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی
پیر 29 جون 2015 16:52
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خان خلجی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان نے سٹلائٹ ٹاؤن میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو قصاب گرفتار ،دس ہزار جرمانہ اور غیر قانونی بورنگ کے کام کو روک لیا۔ اس کے علاوہ اسپیشل مجسٹریٹ عنائت اللہ نے زرغون آباد کے علاقے میں دکانوں اور یوٹیلیٹی اسٹور کا معائنہ کیا اس موقع پر سرکاری ریٹ کے برعکس اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور مضر صحت اشیاء رکھنے پر مجموعی طور پر 11350روپے جرمانہ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور میں زائد المیاد اشیاء قبضے میں لے لیا۔
جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ احسن نے المدار روڈ ،طوغی روڈ اور مشن روڈ پر کارروائی کے دوران 160لیٹر دودھ نیلام کرکے رقم مالک کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورپر اشیاء خوردونوش کا بھی معائنہ کیا۔(جاری ہے)
اسپیشل مجسٹریٹ اجمل شاہ نے سٹلائٹ ٹاؤن میں متعدد دکانوں کے معائنہ کرکے خلاف ورزی پر 16750روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ دکانداروں کو تنہبہ کرتے ہوئے کہاکہ گرانفروشی کی روک تھام کے سلسلے میں کارروائی جاری رہے گی اس سلسلے میں تمام دکاندار ضلعی پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائے بصورت دیگر کارروائی میں بھاری جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ پر بھی سستا بازار کاانعقاد کردیاگیا جس میں اشیاء خوردونوش ،آٹا ،یوٹیلیٹی اسٹور کی مصنوعات،گوشت ،سبزی اور فروٹ کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.