لاہور : فیروز والا میں دھماکہ کرنے والا حملہ آور کالعدم تنظیم القاعدہ پنجاب کا کمانڈر نکلا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 17:07

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015ء) : گذشتہ رات فیروز والا میں دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت عمر ابدالی کے نام سے ہوئی ہے، عمر ابدالی مریدکے کا رہائشی تھا اور کالعدم تنظیم القاعدہ پنجاب کا کمانڈر بھی تھا.

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے دوران دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، زخمی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ جبکہ مال روڈ کے حساس ادارے کی ویڈیوز اور نقشے بھی بر آمد ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق دہشت گرد مال روڈ پر حساس ادارے کے دفتر پر حملے کی پوری تیاری کر چکے تھے.، ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست دہشت گردوں نے مزید اہم انکشافات بھی کیے ہیں.

یاد رہے کہ گذشتہ روز فیروز والا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے دوران ان میں سے ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 4 کو موت کے گھٹ اتارا گیا جبکہ 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے.

متعلقہ عنوان :