پنجاب بھر میں590ٹریفک حادثات میں14افراد جاں بحق،758زخمی

پیر 29 جون 2015 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 590ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق جبکہ758زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ208افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران 14افراداپنی جان کی بازی ہار گئے۔

یسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں265ڈرائیورز ،36کم عمرڈرائیور،359مسافراور134پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ154ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت202متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں66متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں 45 حادثات میں58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل758متاثر ہونے والوں میں سے641مرد اور117خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں111افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور498فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور149زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر479موٹر سائیکلز78آٹو رکشے48موٹر کاریں47مسافربس17ٹرک، اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :