ایل ڈی اے کی ناکارہ گاڑیوں کا نیلام عام 28جولائی کو ہوگا

پیر 29 جون 2015 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمامـ14ناکارہ گاڑیوں اور ناکارہ موٹر سائیکلوں کا نیلام عام 28جولائی 2015ء کو دن 10:00بجے ایل ڈی اے آفس قائد اعظم ٹاؤن 3سوک سینٹر ہمدرد چوک ٹاؤن شپ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

بولی کی ابتدائی قیمت اور مزید تفصیلات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے دفتر واقع ایل ڈی اے آفس 468-D/IIخیابان فردوسی‘مین بلیوارڈ محمدعلی جوہر ٹاؤن یا فون نمبر042-99262299سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔