امریکی ڈالر کی قیمت میں10 پیسے کا اضافہ

پیر 29 جون 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیرکو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت دس پیسے کے اضافے کے ساتھ 103.30روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگرغیرملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں ۔ یورو کی قیمت فروخت 113.00روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت 83.50روپے،برطانوی پانڈ کی قیمت 79.00روپے،سعودی ریال کی قیمت 27.40روپے ،یو اے ای درہم کی قیمت 28.10روپے اور جاپانی ین کی قیمت 0.83روپے رہی ۔

متعلقہ عنوان :