رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں کمی

پیر 29 جون 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں کمی دیکھی جارہی ہے،اپریل کے مقابلہ میں مئی دوہزار پندرہ کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال دوہزار پندرہ میں ماہ اپریل کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے تین کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مئی دوہزار پندرہ کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم دوکروڑ چھبیس لاکھ ڈالر تک کم ہوگیا اسطرح صرف ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں ایک کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :