لاہورہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی
پیر 29 جون 2015 17:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی، قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبد السمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر ملزمہ کے وکلاء سردار لطیف کھوسہ اور خرم لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ ایان علی کے بھائی نے پلاٹ خریدا تھا اور وہ اپنے بھائی کو پیسے دینے کے لئے لائی تھیں تاہم ان کے بھائی تاخیر کا شکار ہو گئے اور انہیں حراست میں لے لیا۔
ایان علی کے پاسپورٹ پر ایگزٹ کی مہر لگی اور نہ ہی ان کے پاس کوئی بورڈنگ کارڈ تھا اور اسکے بغیر منی لانڈرنگ کا الزام نہیں لگ سکتا ۔ایان علی کے خلاف سازش کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران محکمہ کسٹم کے وکلاء کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اگر ملزمہ نے رقم اپنے بھائی کو دینی تھی تو اس رقم کو ڈالر زمیں تبدیل کیوں کروایا ۔ملزمہ نے ہزار روپے کا انٹری ٹکٹ حاصل کیا جبکہ اندرون ملک کے لئے صرف 250کا انٹر ی ٹکٹ ہوتا ہے ۔
ملزمہ دبئی جانے کا کہہ کا راول لاؤنج میں بیٹھیں ۔ درخواست ضمانت کے لئے کسی نئی گراؤنڈ پر درخواست ضمانت دائر نہیں کی گئی اور اس سے پہلے بھی دو بار درخواست مسترد ہو چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد ازاں سنا دیا گیا جس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.